تعلیم یافتہ معاشرہ ہی بہتر مستقبل کی تعمیر کر سکتا ہے۔


سکلز فاؤنڈیشن، ملتان ۔ پاکستان کے اس ڈیپارٹمنٹ کے تحت اعلٰی معیار پر جدید طرز تعلم کے مطابق دینی ودنیاوی تعلیم آن لائن اور آف لائن ہر دو طریقوں سے دی جاتی ہے، کیونکہ دونوں تعلیم ہی انسان کی زندگی میں بہت اہمیت رکھتی ہیں اور اس کے کردار، فکر اور عملی زندگی کو متوازن بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔ اسلام میں بھی دینی اور دنیاوی تعلیم کی ترغیب دی گئی ہے تاکہ انسان دنیاوی معاملات میں بھی کامیاب ہو اور آخرت کے لیے بھی بہترین تیاری کر سکے۔

دینی تعلیم سے جہاں اللہ کا قرب اور رضامندی، روحانی ترقی اور اخلاق کی بہتری، شریعت کی پیروی، آخرت کی تیاری اور معاشرتی ہم آہنگی جیسی سوچ پیدا ہوتی ہے وہاں دنیاوی تعلیم سے معاشرتی ترقی اور بہتر روزگار، ذہنی و فکری ترقی، سائنسی اور تکنیکی ترقی، معاشرے کی خدمت اور قومی اور عالمی ترقی جیسے افکار ونظریات پیدا ہوتے ہیں۔

تعلیم کی اہمیت کےلیے بس اتنا جاننا کافی ہے کہ رب کے کلام قرآن مجید میں بھی تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دی گئی ہے، جیسے کہ سورہ علق کی پہلی آیات میں "اقرأ” (پڑھ) کا حکم دیا گیا ہے، جو ہر قسم کے علم کی طلب کا آغاز ہے۔ اسی طرح ہمارے پیارے آقا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی فرمایا: "علم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد اور عورت پر فرض ہے۔” یہ حدیث دونوں علوم (دینی و دنیاوی) کی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے اور اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ ایک مسلمان کو تعلیمی میدان میں اپنی زندگی میں توازن پیدا کرنا چاہیے اور اس کے ساتھ یہ بھی یاد رہے کہ دینی اور دنیاوی تعلیم کا امتزاج ایک مثالی انسان اور معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ دینی تعلیم انسان کو روحانیت، اخلاق، اور کردار کا شعور دیتی ہے، جبکہ دنیاوی تعلیم اسے ذہنی اور عملی صلاحیتوں سے آراستہ کرتی ہے۔ یہ دونوں مل کر انسان کو ایسی شخصیت میں ڈھالتی ہیں جو دنیا و آخرت میں کامیاب ہو۔ اس لیے سکلز فاؤنڈیشن ملتان پاکستان نے دونوں کا ایک ساتھ ہی اہتمام کر رکھا ہے۔ الحمدللہ

نوٹ: دینی ودنیاوی تعلیم کےلیے آن لائن اور آف لائن تعلیمی نظام، سیٹ اپ، سسٹم، نصاب، کلاسوں کی معلومات، داخلے، کلاسز شیڈول اور اس حوالے سے مزید معلومات کےلیے یہ پراسپیکٹس ڈاؤنلوڈ کر لیجیئے یا ہماری ویب سائٹ (https://edu.skillsfoundation.pk) وزٹ کیجیئے!

Education is a key source for any society. Education holds the power to build better bold and brave future

Skills Foundation Multan Pakistan offers religious and secular education both online and offline according to modern style. Because we believe religious and secular education side by side play a vital role in human development its character, thoughts and practice. Both education play a key role in making life balanced. No doubt religious along with worldly education has also been encouraged in Islam

From religious education, we get clear picture of do’s and don’t s, right and wrong. Importance of morals, how to follow Quran and shariah to get success in this world and hereafter. On the other hand secular education rise social harmony mental and intellectual development, scientific and technological development that help to serve humanity and society on national and global level

We all know the importance of education in Islam. Surah Al-Mulk start from the word “ Iqra” which means READ. It already shows the importance of education. Our beloved messenger Hazrat Muhammad (peace and blessings of Allah be upon him) also said: "Acquiring knowledge is essential for every Muslim man and woman.” This hadith shows the importance of both religious and worldly education. And it shows that a Muslim should balance his life in the field of education and also remember that the combination of religious and secular education plays an important role in shaping an ideal human being and society. . Religious education gives man consciousness of spirituality, morality, and character, while secular education equips him with mental and practical skills. Together these two qualities turn a person into a personality that makes him successful in this world and the hereafter. Alhamdullilah, Skills Foundation Multan Pakistan has organized both educational pattern together

NOTE: please don’t hesitate to ask any questions about religious and secular education classes either online or offline, syllabus, information, admission, schedule of classes. Further information in this regard, download or visit our website (https:/edu.skillsfoundation.pk) Visit! Thanks