فاؤنڈیشن اغراض ومقاصد
نمبر 01:
کتاب وسنت کی تعلیمات کو مسلمانوں کی عملی زندگی میں لانے اور ان کی مزید ترویج واشاعت کےلیے ہمہ وقت جدوجہد کرنا۔
نمبر 02:
عوام الناس میں ہم آہنگی، بھائی چارہ اور امت مسلمہ کی بیداری واستحکام پاکستان کا شعور پیدا کرنا۔
نمبر 03:
نئی نسل کو مذہب سے قریب کرنا اور ان کو دینی اقدار اور اسلامی آداب وثقافت سے روشناس کرانا۔
نمبر 04:
نوجوان طبقے کو دور جدید کے فتنوں سے بچاکر ان کے ذہن میں صحیح اسلامی عقائد راسخ کرنی کی سعی کرنا اور انہیں ملحدانہ افکار وباطل نظریات سے بچانے کےلیے کام کرنا۔
نمبر 05:
مختلف تعلیمی، تربیتی وتحقیقی شعبہ جات کا قیام کہ جس سے امت مسلمہ اور ملک پاکستان کا استحکام ہو۔
نمبر 06:
مسلمانوں کے اندر ایمانی واخلاقی بیداری کو عام کرنا۔
نمبر 07:
احترام انسانیت اور اللہ کی مخلوق کے ساتھ ہمدردی وغم خواری کی غرض سے عملی اقدام کرنا۔